جلالپور جٹاں:سیکر ٹری یونین کونسل رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جلالپور جٹاں:سیکر ٹری یونین کونسل  رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

جلالپور جٹاں (نامہ نگار ) اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر سیکر ٹری یونین کونسل محمد کاشف کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سرکل آفیسر اینٹی کر پشن گجرات محمد افضل کو محلہ امانت پورہ سیالکوٹ حال مقیم چنڈی لوہاراں کے محمد نواز نے درخواست دی کہ میرا بھتیجا بیرون ملک مقیم ہے اسکے دو بچوں کا لیٹ اندارج کروانا تھا سیکر ٹری یونین کونسل نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی جسے 10 ہزار روپے ادا کئے اور بقایا 40 ہزار روپے دینے کی بجائے ریڈ کروانا چاہتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں