علی پورچٹھہ :مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی شروع

علی پورچٹھہ :مرکزی مسلم لیگ کی رکنیت سازی شروع

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے رکنیت سازی کا مرحلہ شروع کیا۔تقریب کے مہمانان خصوصی صدر آل پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود تھے ۔

 انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رکنیت سازی کا مقصد عام عوام اور نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرنا ہے تاکہ نئی نسل آگے بڑھ کر ملک و قوم کی قیادت کرے ، ہماری جماعت کا واحد مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ ملک پاکستان کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارا دلایاجائے۔جو ریاستیں اپنے عوام پر ظلم و ستم رواں رکھیں وہ عوام میں اپنا مقام کھو دیتی ہیں اور مہنگا ئی بے روزگاری غربت افلاس سے قوم خانہ جنگی کی طرف چل نکلتی ہے ۔لیکن ہم نے اپنے ملک سے محبت کرتے ہوئے اس کے سیاسی ماحول کو خوشگوار بنا کر قوم کی خدمت کرنی ہے ۔اس موقع پر سعید احمد کھدانہ صدر گجرات، پروفیسر عبداللہ واحد، نثار جاوید تارڑ، انصر جاوید تارڑ گجرات، نثار احمد تارڑ، انصر اقبال بھٹی جنرل سیکرٹری علی پورچٹھہ، میاں ناصر کواڈینیٹر، ڈاکٹر افضل چغتہ، طلحہ اعوان طلبہ یونین و دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں