وزیرآباد:گھات لگائے ملزموں کی فائرنگ سے تاجر قتل
وزیرآباد(نامہ نگار)گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے لیگی رہنما کا بھائی مقامی تاجر قتل ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ جی ٹی روڈ کوٹ حضری چوک کے قریب پیش آیا پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ۔
وزیرآباد کے علاقہ کوٹ حضری ریلوے سٹیشن چوک جی ٹی روڈ پر گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے کپڑے کا تاجر مسلم لیگ ن کے رہنما راحیل کھوکھر کا بھائی عثمان کھوکھر شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ابتدائی معلومات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ عثمان کھوکھر وزیرآباد میں واقع اپنی دوکان سے اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہا تھا کہ کوٹ حضری چوک کے قریب ایک شخص نے اسے روکا اسی اثناء میں عقبی جانب سے ملزمان نے آ کر اس پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے مقتول کا چند افراد سے تنازع چل رہا تھا خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ انہی ملزمان نے مقتول کو ٹارگٹ کر کے گولیوں کا نشانہ بنایا نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس تھانہ صدر نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔