مہنگی بجلی،گیس پاٹری انڈسٹری کا بڑا مسئلہ:عدنان اقبال

مہنگی بجلی،گیس پاٹری انڈسٹری کا بڑا مسئلہ:عدنان اقبال

گجرات(سٹی رپورٹر )چیئرمین پاٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن عدنان اقبال مکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی و سوئی گیس پاٹری انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔۔۔

مہنگے را میٹریل کی بدولت ایکسپورٹ کیلئے انٹر نیشنل مارکیٹ میں نہیں جا سکتے مہنگی بجلی و سوئی گیس ہر چیز پر اثرانداز ہوتی ہے سندھ اور کے پی کے میں مصنوعات بجھوانے میں بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے جب سے ٹرانسپورٹ پر لوڈمینجمنٹ کی گئی ہے تب سے کرائے ڈبل ہونے سے مصنوعات مزید مہنگی ہوئی ہیں لوڈ کم کرنے سے کرائیوں کی مد میں اخراجات ڈبل ہوئے ہیں اس صورتحال میں کام کرنے والے یونٹس کو سخت مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے پاٹری صنعتکار راء میٹریل میں اضافہ کی بدولت اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں جبکہ ملک اس چیز کا متحمل نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ گجرات کی پاٹری مصنوعات ایکسپورٹ کے قابل ہو چکی ہیں مگر انٹرنیشنل مارکیٹ جانے کیلئے TDAP اور ٹیوٹا ایکسپورٹ میں Participationبہت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں