خرم دستگیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر خان کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو درپیش مسائل اور۔۔۔
سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔گزشتہ روز خرم دستگیر خان نے گوندلانوالہ میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی،مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔اس موقع پر سابق وزیر نے مریضوں سے انکے مسائل بھی سنے اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسن،ایم ایس ڈاکٹر ارشاد گورائیہ نے خرم دستگیر کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات،ادویات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔سابق وزیر نے سول ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ گوندلانوالہ میں میڈیکل کالج اور ہسپتال مسلم لیگ ن کا گوجرانوالہ کی عوام کو تحفہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مریض بہترین علاج معالجہ کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔