سیالکوٹ:خصوصی افراد میں وہیل چیئرز الیکٹرک وہیل چیئرز اور ٹرائی سائیکلیں تقسیم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے منعقدہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر 18 خصوصی افراد میں وہیل چیئرز، الیکٹرک وہیل چیئرز اور ٹرائی سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ حنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔