کامونکے میں دکانداروں کو دوبارہ 20 فٹ جگہ الاٹ

کامونکے میں دکانداروں کو دوبارہ 20 فٹ جگہ الاٹ

کامونکے (تحصیل رپورٹر)وزیراعلیٰ کا تجاوزات کے خاتمہ کا منصوبہ اُلٹا پڑنے لگا، انتظامیہ نے دس فٹ تک قائم تجاوزات کو ختم کرکے دکانداروں کو دوبارہ بیس فٹ تک سرکاری جگہ الاٹ کر دی جس سے غلہ منڈی سکڑ کر رہ گئی۔

 انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چودھری اصغر سندھو،نائب صدر چودھری ابراہیم،سیکرٹری سیٹھ مختار،جنرل سیکرٹری رانا غلام حسین اور ملک حنیف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مین بازار غلہ منڈی کامونکے میں انتظامیہ نے دس فٹ پر بنی دکانوں کو تجاوزات کے نام پر گرا دیا مگر انہی دکانوں کے پیچھے سرکاری انتظامیہ نے ملی بھگت سے غلہ منڈی کی بیس فٹ جگہ غیرقانونی طور پر الاٹ کردی جس سے غلہ منڈی کا رقبہ سکڑ گیا ہے جس سے اب سیزن کی دنوں میں آڑھتیوں اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کو بھی آگاہ کیا مگر ابھی تک شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غلہ منڈی کی جگہ میں قائم تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں