ڈی ایس پی اور دودھ فروش حادثے میں شدیدزخمی
راہوالی( نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی منڈی بہائوالدین کا موٹر سائیکل سے تصادم، ڈی ایس پی اور دودھ فروش شدید زخمی ہوگئے ۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ڈی ایس پی منڈی بہائوالدین سکندر حیات گوندل اپنی سرکاری گاڑی پرگوجرانوالہ جارہے تھے کہ راہوالی مین بازار کے سامنے جی ٹی روڈ پر یوٹرن لیتی دودھ فروش نوید گجر ساکن کوٹلی صاحبوکی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے جبکہ سرکاری گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔