شیلٹر ہوم میں خواتین کے حقوق پر آگاہی مہم اختتام پذیر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )شیلٹر ہوم میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور گھریلو تشدد کے خاتمے کیلئے 16 روزہ آگاہی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔اختتامی تقریب میں نامور Philanthropist خواجہ شجاع اللہ ، میر جمیل، طیب مشتاق،پروفیسر ملک شفیق ، ہمایوں و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین میں کھانا پکانے کا مقابلہ ہوام،شیلٹر ہوم مقیم خواتین نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ مقابلہ جیتنے والی خواتین کومہمانوں نے انعامات تقسیم کیے ۔گزشتہ روز انسانی حقوق کا عالمی دن بھی جذبے اور ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں خواتین کے حقوق، انکی عزت، خوداعتمادی اور معاشرتی کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر شاہدہ وارث، سائیکالوجسٹ، میڈیکل آفیسر اور مذہبی انسٹرکٹر نے بھی شرکت کی۔