درجن بھروارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
محلہ حیدری کے رضوان کی موٹر سائیکل چور عالمگیر روڈ سے چوری لے گئے ۔موضع راجہ کی فاطمہ کا موبائل گھر سے چوری ہوگیا۔صدام کی موٹر سائیکل چور موبائل مارکیٹ لے گئے ۔حبیب پورہ کے وحید کے زیر تعمیر مکان سے بجلی کی موٹر،پندرہ کلو تانبا،دس کلو پیتل اور سائیکل چوری ہوگئی۔سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہمایوں زاہد کے زیر گھر سے بجلی کی تار چور لے گئے ۔لالو پور کے عمران کے رقبے سے بجلی کی موٹر اور بچھڑا چوری ہوگیا۔واہنڈو کے مطیع اﷲ کا موبائل جبکہ احمد کے کھیتوں سے چور پیٹر انجن لے گئے ۔ گذشتہ رات محلہ کرمانوالہ کے نوید سے انڈر پاس میں دو ڈاکو ایک لاکھ پینسٹھ ہزار چھین کر لے گئے ۔ڈیرہ لشکری والا کے سلیم کے گھر پولیس وردیوں میں ملبوس آٹھ افراد تلاشی کے بہانے 75ہزا راور دو موبائل لیکر فرار ہوگئے ۔منڈیالہ پونائچ کے رمضان اور اُسکے بھائیوں سے موضع چھجوکی کے قریب تین ڈاکو بیس ہزاروموبائل جبکہ چاندنی چوک کے الیاس سے دیوان روڈ پر دو ڈاکو دو ہزاروموبائل لوٹ کرلے گئے ۔