مرکزی مسلم لیگ یوسی 30 الیکشن،عزیز الرحمن صدرمنتخب

مرکزی مسلم لیگ یوسی  30 الیکشن،عزیز الرحمن صدرمنتخب

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن، یونین کونسل 30 کے انتخابات میں عزیز الرحمن مغل ایڈووکیٹ 1322 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے ، چار امیدوار مدقابل تھے ۔

پولنگ کے دوران ووٹرز کا جوش خروش قابل دید رہا۔ 6 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے ۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی کارکنوں نے خوب جشن منایا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر عزیز الرحمن مغل کا کہنا تھا کہ الیکشن میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ علاقہ کے لوگوں نے جس محبت کا اظہار کیا وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ الیکشن جیتنے کے بعد علاقے کی بہبود اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں