لالہ موسیٰ :تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ،سامان ضبط
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)لالہ موسیٰ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ،متعددکو جرمانے اور سامان ضبط کرلیاگیا۔
اے سی کھاریاں احمد شیرگوندل اورچیف آفیسر تنویر عباس گجرکے حکم پر علی نادر انکروچمنٹ انسپکٹر کی زیرنگرانی تجاوزات عملہ نے مین بازار اردو بازار بورڈ بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزکرنے والوں کو16700 روپے کے جرمانے کئے اور کئی دکانداروں کاسامان ضبط کرلیا، شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہونے سے بازار کھل گئے ہیں جس سے خریداری کیلئے آنے والے مردوخواتین کو درپیش مسائل کاخاتمہ ہواہے ۔