ڈی سی حافظ آباد کاسیلاب متاثرہ دیہات کادورہ، ونڈا تقسیم

ڈی سی حافظ آباد کاسیلاب متاثرہ دیہات کادورہ، ونڈا تقسیم

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے سیلاب متاثرہ دیہات کوٹ بیلہ ،ٹھٹھی بہلول پور اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں سیلاب متاثرین میں راشن اورجانوروں کے لیے ونڈا تقسیم کیا جبکہ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے کشتیوں پر سیلابی علاقوں میں جا کر متاثرین میں کھانا،پھل اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب میں ہونے والے نقصانات کا سروے کروایا جا رہا جس کے بعد تمام نقصانات کا تخمینہ لگایاجایا گا تاکہ تاحکومت پنجاب کی جانب سے متاثرین کو امداد فراہم کی جا سکے ۔ ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسروں کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین میں راشن اور انکے جانوروں کے ونڈا کی تقسیم کا عمل تیز کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ ایسے تمام علاقے جہاں ابھی پانی جمع ہے اور لوگوں کے لیے کوئی زرائع آمد ورفت نہیں وہاں کشتیوں کے زریعے جا کر ان میں دو وقت کا کھانا ضرور تقسیم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں