تاجروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ،ڈی پی او

تاجروں کی سہولت کیلئے ہر ممکن  اقدامات کرینگے ،ڈی پی او

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اورحافظ آباد کامران حمید سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی۔

 ڈی پی او کامران حمید نے کہاپولیس جائز مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس اور انجمن تاجران کے درمیان رابطہ مزید مضبوط کیا جائے گا، بازاروں میں بہتر ماحول برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی اور تاجروں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں