جائیداد کے اندراج ،اراضی سروے اور گرین سرٹیفکیٹ کے اجرا پر اجلاس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ضلع میں PULSE اجلاس منعقد ہوا جس میں ریونیو افسر وں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر شہریوں کو جائیداد کے قانونی اندراج، اراضی سروے اور گرین سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اپنی زمین کو قانونی طور پر محفوظ بنائیں ڈیجیٹل ریکارڈ میں شامل ہوں آنے والی نسلوں کیلئے اعتماد اور اطمینان یقینی بنائیں ۔