راہوالی:مو ٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
راہوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بھتیجا زخمی جبکہ چچا محفوظ رہا ۔
بسم اﷲ کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی شاہ زیب اپنے چچا محمد نوید کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ترگڑی جارہا تھا کہ سہیل فاروق ،عمر فاروق سکنہ لوہیانوالہ نے روک لیا اور فائرنگ کر دی جس سے شاہ زیب زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ، ملزم فرار ہوگئے ۔