کٹلری کلسٹر وزیرآباد کو دستاویزی ہونا ہو گا:ہارون اختر

کٹلری کلسٹر وزیرآباد کو دستاویزی ہونا ہو گا:ہارون اختر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع وزیرآباد کے کٹلری کلسٹر کی ترقی کیلئے وفاقی سطح پر سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز اتھارٹی کی میزبانی میں مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں وفاقی سپیشل ایڈوائزر وزیر اعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے شرکت کی اس میٹنگ میں ضلع وزیرآباد سے چیئرمین پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد خالد مغل نے مقامی کٹلری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ہمراہ شرکت کی۔

 ہارون اختر خان نے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ان کے تمام ادارے ضلع وزیرآباد کے مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی پیداواری صلاحیت اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اس کیلئے کٹلری کلسٹر وزیرآباد کو بھی مکمل دستاویزی ہونا ہو گا ، اگلے 3 سال میں ہم اقدامات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل سے آگے بڑھائیں مگر مقامی صنعتکاروں کو اپنی انٹر نیشنل برینڈنگ کیلئے خود بھی سرمایہ کاری کرنی ہو گی۔ خالد مغل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آسان روزگار سکیم سے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی جلد آباد کاری کیلئے بذریعہ پنجاب بینک مقامی صنعتکاروں کو بلا سود آسان قرضے فراہم کیے جائیں تو ہم وعدہ کرتے ہیں اگلے 3 سال میں ایکسپورٹ اور پیداواری صلاحیت کو دو گنا بڑھائیں گے ،ہارون اختر نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں