ڈپٹی کمشنر کا کنگنی والا بائی پاس چوک پر مانو منٹ کی تعمیر کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا کنگنی والا بائی پاس  چوک پر مانو منٹ کی تعمیر کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گُڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،ڈپٹی کمشنر نے ڈنگہ پھاٹک، گورنمنٹ اقبال ہائی سکول، غلہ منڈی سروس روڈ، گرین بیلٹس، مانومنٹس ، کنگنی والا بائی پاس، چندا قلعہ چوک، نہر اپر چناب، کینال روڈ، جناح پارک اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح کنگنی والا بائی پاس چوک کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مانومنٹ کے تعمیراتی کاموں، معیار اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے تعمیر مانومنٹس کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے اور نئے مانومنٹس کے تعمیراتی عمل کو مقررہ معیار اور ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو خوبصورت اور جدید شہری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں