11 جائیدادوں پر حقداروں کو قبضہ دلوانے کیلئے احکامات

11 جائیدادوں پر حقداروں  کو قبضہ دلوانے کیلئے احکامات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کا 9 واں اجلاس، 26 کیسز کی سماعت 11 کیسز پر فیصلہ کرتے ہوئے حقداروں کو قبضہ دلوانے کے احکامات جاری، 13 کیسز کو سماعت کے بعد نمٹا دیا گیا جبکہ 2 کو آئندہ سماعت تک موخر کردیا گیا۔

ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی میں اب تک 186 درخواستیں درج ہوئیں جن میں سے 146 کیسز پر قانونی تقاضے پورے کرنے پر حقداران کو قبضہ دلوا دیا گیا، اعلٰی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے فورم سے نمٹا دیا گیا ۔ 92 درخواستوں پر عملدرآمد، تصدیق کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں