معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے الائیڈ سکول کے زیر اہتمام تقریب

معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت  سے الائیڈ سکول کے زیر اہتمام تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے الصفہ ویلفیئر مرکز فار دی بلائنڈ اور الائیڈ سکول کشمیر روڈ، پیپلز کالونی کیمپس کے باہمی اشتراک سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں دونوں اداروں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور فن کا مظاہرہ کیا۔ الصفہ ویلفیئر مرکز کے نابینا طلبا و طالبات نے خاص طور پر پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لئے ۔ طلبا نے معذور افراد کے حقوق، معاشرتی کردار اور چیلنجز پر مدلل تقاریر پیش کیں، پرجوش ملی نغمے پیش کر کے قومی یکجہتی اور اعتماد کے جذبات کا اظہار کیا۔ بچوں نے معاشرتی شعور بیدار کرنے والے خاکے اور نظمیں پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں