ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا ، ریکارڈ دیکھا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے انسداد پولیو مہم کے مؤثر نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے بھٹو کالونی اور فیصل آباد روڈ کا دورہ کیا۔
دوران دورہ انہوں نے پولیو ٹیموں کی ورکنگ کا معائنہ کیا، نیڈل مارکنگ چیک کی اور حفاظتی قطرے پینے والے بچوں کا ریکارڈ دیکھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں کوئی بچہ پولیو ویکسین پیے بغیر نہیں رہنا چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے یونین کونسل 35 بھٹو کالونی کا دورہ بھی کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحصیل منیجر کو علاقے کی مکمل صفائی کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی ستھرائی بہتر نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عائشہ رضوان نے لاہور روڈ بائی پاس چوک اور برجیاں چنیوٹ انٹری پوائنٹ کا دورہ بھی کیا، جہاں داخلی مقام کی خوبصورتی، ویلکم چنیوٹ بورڈ، تجاوزات کے خاتمے ، بائی پاس چوک کی بیوٹیفکیشن، منومنٹس کی مزید بہتری، وائٹ واش اور جاری کاموں کی رفتار بڑھانے کے احکامات جاری کیے ۔