سمبڑیال:سبزی اور پھل کی قیمتیں آ سمان سے باتیں کرنے لگیں
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سمبڑیال منافع خوروں کی جنت بن گیا ، سبزیوں،پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، پنجاب حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے زبانی جمع تفریق تک محدود ہو کر رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے قائم پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کی ناکامی اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سمبڑیال شہر و گردونواح میں مصنوعی مہنگائی کے باعث اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں منافع خوروں کی طرف سے عوام سے خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ،د کانداروں نے سبزیوں اور بالخصوص افغانستان سے تجارتی تعلق منقطع ہونے کی آڑ میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا جس سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔ شہریوں نے پیرا فورس اور انتظامیہ کی نااہلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال سمیت حکام بالا سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔