کرپٹ ٹولہ عوام کیلئے کوئی کام نہیں کر رہا :عمر ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نومنتخب ممبر پاکستان بار کونسل ،پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
وکلا برادری کی خدمت کی،میں ہمیشہ اپنے وکلاء کے ساتھ کالے کوٹ کی عزت کے لئے کھڑا ہوتا ہوں، ان شاء اﷲ بار کونسل میں کرپشن روکیں گے ،وکلا برادری کی عزت میں جو فرق آیا ہے ، اسے ختم کریں گے ،معاشرے میں وکلا برادری کا اچھا تاثر پیدا کرنے کیلئے وکلا گردی کا تاثر ختم کرنا ہے ،وکلا کو ان کے آئین اور قانون میں د ئیے گئے حقوق ملنے چاہئیں۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے پاکستان بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مرکزی رہنما عمر فارو ق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمر فاروق ڈا ر نے کہا کہ بدترین دھاندلی کے سہارے ملک پر مسلط کیا گیا نااہل و کرپٹ ٹولہ ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ۔