حافظ آباد:کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی افراد میں امدادی رقوم تقسیم

حافظ آباد:کرسمس کے سلسلہ میں  مسیحی افراد میں امدادی رقوم تقسیم

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او کامران حمید نے کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں اور کرسچین کالونی کے سکول میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنی طرف سے مسیحی افراد کیلئے 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ مقامی تنظیم سیونگ ہینڈز کی جانب سے مسیحی خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سینٹ میری سکول کرسچین کالونی میں منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او کامران حمید مہمان خصوصی تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں