فوڈ پوائنٹ بند ، کئی کو جرمانہ ،زائد المیعاد اشیا خورونوش تلف

فوڈ پوائنٹ بند ، کئی کو جرمانہ ،زائد المیعاد اشیا خورونوش تلف

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈویژن بھر میں ایکشن لیتے ہوئے 502فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ،39 کو 4 لاکھ 66ہزار 500 روپے کے جرمانے ، ایک یونٹ بند اور ایک پر مقدمہ درج کرادیا جبکہ بڑ ی مقدار میں ایکسپائر و ممنوعہ اشیا کو تلف کردیا گیا ۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئی، 195فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کرد ئیے گئے ، 5 اشیا خورونوش کے سیمپل تجزیے کے لیے بھجواد ئیے گئے ، فوڈ پوائنٹس میں پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں، ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ سمیت لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، بدبودار پروسیسنگ ایریا، ٹوٹے گندے فریزر میں ڈیری اور گوشت اکٹھے رکھے گئے ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعل ساز اور فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلٰی کی ہدایت پر صحت مند پنجاب مشن پر سختی سے کاربند ہیں، شہری ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں