حافظ آباد:دیوار مہربان سے اشیا حاصل کرنیوالوں کا رش

حافظ آباد:دیوار مہربان سے اشیا حاصل کرنیوالوں کا رش

حافظ آباد(نامہ نگار نمائندہ دنیا )کلمہ چوک میں قائم دیوارِ مہربان سے خواتین، بچے اور بزرگ استعمال کی چیزیں کثرت سے حاصل کرنے لگے ۔

 حافظ آباد کے مخیر حضرات عاصم سوخل، ملک عابد علی اور عمر فاروق کی جانب سے غریب، مساکین اور سفید پوش افراد کیلئے دیوارِ مہربان کے نام سے شوز، جیکٹس، شالیں، جرابیں اور دیگر گرم کپڑوں کے سٹال قائم کیے گئے ، جہاں شہری بڑی تعداد میں ضرورت اور پسند کے مطابق شوز، جرابیں، کپڑے ، جیکٹس اور شالیں حاصل کرتے رہے ۔ منتظمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دیوارِ مہربان 6 ہفتے تک قائم رہے گی، جہاں ہر وہ شخص جس کے پاس اضافی سامان موجود ہو وہ یہاں لا کر رکھ سکتا ہے اور ضرورت مند افراد بلا جھجک مرضی کی اشیا حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں