ڈسکہ :مختلف واقعات میں ما ں بیٹا اور نوجوان اغوا

ڈسکہ :مختلف واقعات میں  ما ں بیٹا اور نوجوان اغوا

ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) مختلف واقعات میں ماں بیٹے اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا۔

مندرانوالہ میں ساجدہ پروین کی بہو 22 سالہ (ق) اپنے 2 سالہ بیٹے کے ہمراہ گھر سے بازار کیلئے نکلی جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا، محلہ یونس آباد کے محمدعمران کا بیٹا فرحان گزشتہ روز گھر سے بازار چپل لینے گیا مگر واپس نہ آیا شبہ ہے کہ نامعلوم افرادنے اغواکرلیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں