نوکھر:گھر میں آتشز دگی لاکھوں روپے کا سامان راکھ
نوکھر(نامہ نگار)محلہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول نوکھر کے رہائشی عامر مغل کے گھر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔