سمبڑیال:بس نے موٹر سائیکل کچل دی ،سوار جاں بحق
حادثہ ڈرائی پورٹ چوک کے قریب پیش آ یا ،40 سالہ امین موقع پر دم توڑ گیا
سمبڑیال(نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈرائی پورٹ چوک میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے با عث ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ ڈرائی پورٹ چوک کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مارکر کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 40 سالہ محمد امین سکنہ کنگ بریال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی امیر حمزہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، بس مزدوروں کولے کر سیالکوٹ جا رہی تھی ،ریسکیو 1122 نے لاش کو THQ ہسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا، بس ڈرائیور فرار ہو گیا تاہم پولیس نے بس کو قبضہ میں لے لیا۔