گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 2خواتین کی تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو خواتین کی تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ فرانسس آباد کے رہائشی انتظار مسیح کی اہلیہ شہناز نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر تیزاب پی لیا جبکہ نوشہرہ روڈ کے رہائشی محمد سرور کی اہلیہ پانچ بچوں کی ماں ارم نے بھی سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا، دونوں خواتین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔