ڈسکہ :گھر گھس کرذہنی معذور سمیت 2 خواتین سے زیادتی
ستراہ میں علوینہ کی24 سالہ ذہنی معذور بہن کو عادل نے زیادتی کا نشانہ بنایا
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں ذہنی معذور سمیت2خواتین ہوس کا نشانہ بن گئیں ۔ستراہ کی علوینہ بازار سے واپس آئی تو اوباش اس کے گھر سے نکل کر بھاگ گیا اس کی 24سالہ ذہنی معذور بہن جو اس کے گھر میں رہتی ہے وہ نیم برہنہ حالت میں تھی اس نے بتایا کہ اوباش عادل نے اسے زبردستی ہوس کا نشانہ بناڈالا ۔میانوالی بنگلہ کی (ن) گھر پر موجود تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی اس نے دروازہ کھولا تو ملزم حسنین گھر داخل ہوا اس نے بیرون دروازے کو کنڈی لگا دی اور پکڑ کر کمرے میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنا یا ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔