اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی جانب سے ڈلو میں پی ایس ای آر سروے کا جائزہ
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے گاؤں ڈلو میں پی ایس ای آر سروے ٹیم کا دورہ کر کے معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سروے ٹیم کی کارکردگی، طریقہ کار اور عوامی تعاون کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ سروے کا عمل شفاف، بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ درست اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار حاصل کئے جا سکیں۔