حافظ آباد: قبرستان ریلوے لائن والے سے ملحقہ شاہراہ پر سٹریٹ لائٹس خراب
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد شہر میں بڑے قبرستان ریلوے لائن والے سے ملحقہ شاہراہ پر نصب پولز پر لگے متعدد بلب خراب ہوجانے سے روڈ اور قبرستان میں تاریکی دکھائی دینے لگی۔۔۔
جس سے رات کے وقت تدفین کرنے والے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامناکرنا پڑرہاہے ۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر حاجی حمداﷲاور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان روڈ پر جن پولز پر بلب خراب ہیں وہ فوری لگوائیں جائیں تاکہ مذکورہ روڈ کے ساتھ ساتھ قبرستان میں بھی روشنی کا معقول انتظام ہوسکے۔