تتلے عالی میں کرسمس کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں کرسمس کی آمد کے سلسلہ میں تقریبات عروج پر پہنچ گئیں،کرسچن بستی میں چراغاں کر دیا گیا۔۔۔
رشتہ داروں دوست احباب کی دعوتیں کی جانے لگیں ، کرسمس کیک کاٹنے کی تقریبات میں علاقہ کی مسلم شخصیات کی بھی شرکت ہو رہی ہیں ۔کرسچن بستی کے فیاض سہوترا نے بتایا کہ ہمارے علاقہ میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے البتہ صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔