بڈھا گورائیہ میں رشتہ سے انکار پر دھمکیاں ،مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار )بڈھا گورائیہ میں رشتہ سے انکار پراسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تتلے عالی کے علاقہ بڈھا گورائیہ کے محمدجمیل کو رشتہ سے انکار پر گوجرانوالہ کے رہائشی افضل نے موبائل فون پر قتل کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں ملزم افضل ایک ساتھی کے ہمراہ گلی میں جاتے ہوئے روک کر اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دیں۔