حافظ آباد :پو لیس نے ذہنی معذور لڑکے کو والدین کے حوالے کر دیا

حافظ آباد :پو لیس نے ذہنی معذور  لڑکے کو والدین کے حوالے کر دیا

حافظ آباد(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کو دوران گشت 12 سالہ طیب ملا جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا جسے تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے فوری تحویل میں لیا اوروالدین کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے جدید ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے والدین کو ٹریس کیا جو ٹھٹھہ کھوکھراں کے رہائشی تھے ، بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں