تتلے عالی:خاتون کے گھر میں گھس کر 4 در خت کاٹ ڈالے ،مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں خاتون کے گھر سے 4 درخت جڑوں سے کاٹ لئے گئے۔
تتلے عالی کی رہائشی شکیلہ بی بی کی غیر موجودگی میں اس کے گھر میں داخل ہوکر مرید حسین،علی رضا، قاسم ،امین، علی حسین وغیرہ نے دو کھجور،جامن اور بیری کے درختوں کو جڑوں سے کاٹ کر فرار ہو گئے ۔درختوں کی کٹائی بارے پوچھنے پر ملزموں نے خاتون اور اس کے بیٹے علی رضا کو دھمکیاں دیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔