حافظ آباد:ایمبو لینس کا چالان، شہریوں کا ٹریفک پو لیس کیخلاف احتجاج

حافظ آباد:ایمبو لینس کا چالان، شہریوں  کا ٹریفک پو لیس کیخلاف احتجاج

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار)حافظ آباد ٹریفک پولیس نے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا مریض کی ایمبولینس کو روک کر 5 ہزار روپے کا چالان کردیا جس پر شہری ٹریفک پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

گزشتہ روز انجمن ویلفیئر نوجوانان کی ایمبولینس مریض کو لیکر آرہی تھی کہ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریفک پولیس ملازمین نے روک کر چالان کردیا ۔ شہریوں اور ٹریفک پولیس ملازمین میں تکرار کے دوران ایمبولینس وہاں پر کافی دیر تک رکی رہی اور مریض سسکیاں لیتارہا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں