تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا الیکشن آج ہوگا
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا الیکشن آج ہوگا ،صدر سیکرٹری اور نائب صدر کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔
بتایاگیاہے کہ تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن کے انتخابات بار روم میں ہوں گے صدر کیلئے معظم علی ورک اور رانا واجد علی مدمقابل جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر شہزاد طور اور ابو ہریرہ قمر کے درمیان مقابلہ ہوگا اور نائب صدر کی سیٹ پر علی حیدر مہر اورزبیر اللہ ملہی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ علاوہ ازیں ابو طلحہ گجر بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری ،ریحان مہر بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری اور صداقت گجر بلامقابلہ آڈیٹر منتخب ہوگئے۔