قائداعظم کی سیاسی بصیرت کے با عث آج ہم آزاد ہیں :رہنما
وزیر آ باد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق کونسلر افتخار احمد بٹ ، نائب امیر جماعت اسلامی زون صابر حسین بٹ ، صوفی محمد اشرف نثار اور سیف اللہ بٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
قائداعظم محمد علی جناح جیسے رہنما صدیوں بعد جنم لیتے ہیں ان کی سیاست و دانش و عمل کا حسین مرقع ہے اور انکی سیاسی بصیرت کا اعجاز ہے کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں آزادی کی قدر اور پاکستان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ قائداعظم کا خواب تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے عظیم ترین ممالک میں ہو قائداعظم نے بیک وقت انگریز حکمرانوں اور ہندو قیادت کا تدبر کے ساتھ مقابلہ کیا اور منتشر قوم کو ایک لڑی میں پروکر پاکستان کو معرض وجود میں لاتے ہوئے۔