سیلاب سے متاثرہ کسان امدادی پیکیج کیلئے خوار ہو رہے :امان اللہ چٹھہ

سیلاب سے متاثرہ کسان امدادی پیکیج  کیلئے خوار ہو رہے :امان اللہ چٹھہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲ چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلاب سے تباہ حال کسانوں کیلئے جس امدادی پیکج کا اعلان کر رکھا ہے۔۔۔

 کسانوں کی بڑی اکثریت ابھی تک محروم ہے اور جن کو امداد دی جا رہی ہے وہ حافظ آباد کے سارے ضلع میں قائم واحد امدادی سینٹر میں شدید سردی میں باری کے انتظار میں کئی دنوں سے رل رہے ہیں جبکہ آٹھ دس ہزار روپے ایکڑ کے حساب سے دی جانے والی نصف رقم نقد اور بقیہ کے لیے جو اے ٹی ایم کارڈ دیا جا رہا ہے وہ فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہیں ہو رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں