ڈپٹی کمشنر نورالعین کی میونسپل کارپوریشن میں کرسمس تقریب میں شرکت
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے میونسپل کارپوریشن ہال میں کرسمس کی خوشیوں کے سلسلے میں کیک کٹنگ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب ستھرا پنجاب/ آرار انووویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں مسیحی برادری کے نمائندگان شریک تھے ۔تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر عباس ظفر، ڈائریکٹر آرار انووویشنز وسیم اسد اﷲ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کے نمائندگان کے ہمراہ کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی۔