بخاری روڈ ریلوے لائن پر دکاندار کوڑا کرکٹ پھینکنے لگے

بخاری روڈ ریلوے لائن پر دکاندار کوڑا کرکٹ پھینکنے لگے

دوبارہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے :ڈپٹی کمشنر کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈگورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے شہر میں صفائی ستھرائی/ تجاوزات ،صحت، ٹریفک کی بہتری اور خوبصورتی کے فروغ کیلئے علی الصبح مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات کی دستیابی، ادویات کے سٹاک، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے بخاری روڈ ریلوے لائن کا دورہ کیا جہاں گندگی پھیلانے پر دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تنبیہ کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ دوبارہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ ستھرا پنجاب، صاف گوجرانوالہ مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر نے حیدری روڈ، عائشہ بی بی پارک سے ملحقہ علاقوں اور شہدائے پولیس پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرین بیلٹس اور پارک کو فوری طور پر صاف کرانے کے احکامات جاری کیے ۔ جی ڈبلیو ایم سی اور کنٹریکٹرز کو صفائی امور کی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے اور کرسمس کی چھٹیوں سے قبل شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور گلی محلوں کو مکمل طور پر صاف ستھرا بنانے کی ہدایت کی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں