بلدیاتی الیکشن ، جرائم پیشہ امیدواروں کیخلاف کارروا ئی کا فیصلہ

 بلدیاتی الیکشن ، جرائم پیشہ امیدواروں کیخلاف کارروا ئی کا فیصلہ

پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور متعلقہ محکمے ریکارڈ اکٹھا کرنے لگے

لالہ موسیٰ (نامہ نگار )بلدیاتی انتخابات سے قبل پنجاب بھر میں جرائم پیشہ سیاسی امیدواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا امکان ہے ،سنگین جرائم میں ملوث افراد کو بلدیاتی انتخابات سے دور رکھنے کیلئے گجرات سمیت پنجاب بھر میں اہم اقدامات متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر ایسے سیاسی امیدواروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے جو سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے ریکارڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔ ان افراد کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں جن کے خلاف بھتہ خوری، اغوا ، اغوا برائے تاوان اور اجرتی قتل جیسے سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں تاکہ معاشرے کے بدنما داغ اور جرائم پیشہ عناصر کو انتخابی عمل سے روکا جا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کی جانب سے بھی ابتدائی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں جبکہ جنوری 2026 میں متعدد افراد کو بلیک لسٹ کئے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ان اقدامات کا مقصد شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں