بائیو کیمسٹری و مالیکیولر بائیالوجی کے سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) جامعہ گجرات کے شعبہ بائیو کیمسٹری و مالیکیولر بائیالوجی کے سکالروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں۔
کنٹرولر امتحانات کے اعلامیوں کے مطابق شعبہ بائیو کیمسٹری و مالیکیولر بائیالوجی کے سکالروں شاہد نسیم اور فاطمہ ظفر کومتعلقہ مضامین میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔ شعبہ سیاسیات کے سکالرطبیع اﷲ اورعمیر فرحت کومتعلقہ مضامین میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کی گئی ہیں۔