ملکوال :ایمپلائز یونین کے وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ سے ملاقات
ملکوال(نمائندہ دنیا )آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز یونین آل ڈیپارٹمنٹس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ رضوان شامی سے ملاقات، نئے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
آل پاکستان کلاس فور ایمپلائز یونین آل ڈپارٹمنٹس ضلع منڈی بہا الدین کے صدر محمد احسن لک، سینئر نائب صدر محمد بوٹا، نائب صدر حسنین کھوکھر، جنرل سیکرٹری مزمل عباس سمیت دیگر عہدیداروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ رضوان شامی سے ملاقات کی۔ محمد احسن لک اور محمد بوٹا نے کہا کہ رضوان شامی منجھے ہوئے تجربہ کار افسر ہیں جو چھوٹے ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کرانے کیلئے خصوصی شفقت کرتے ہیں۔