کامونکے :چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

سبزی منڈی کے قریب دکان سے ڈاکو 5لاکھ روپے اور 4 فون چھین کر لے گئے

کامونکے (نامہ نگار )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ ٹبہ محمد نگر کے راشد علی سے سبزی منڈی روڈ پر دو ڈاکو 31ہزار سات سو روپے چھین کر لے گئے ۔ گوجرانوالہ کے محمد علی اور اُس کی کزن شیزہ سے جی ٹی روڈ نادرا آفس کے قریب 3 ڈاکو ایک لاکھ16ہزار روپے ، 3 موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر لے گئے ۔ سنمبلہ کلاں کے محمد رفیق اور اُس کے بیٹے ابو رمان سے سادھوکی کے قریب تین ڈاکو نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ موضع کنگروالی کے شکیل احمد سے تین ڈاکو سادھوکی انڈر پاس میں 7 ہزار روپے ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ سبزی منڈی کے قریب اسد اقبال کی دکان میں تین ڈاکو گھس گئے اور اندر موجود اسد، اُس کے بھائی منیر احمد، مقصود اور منشی سے 5لاکھ آٹھ ہزار روپے اور 4موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ سلامت پورہ کے افتخار احمد کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کر کے لے گئے ۔ محلہ صدر آباد کے ایف سی اہلکار محمد اشفاق کے بیٹے کا موبائل فون دکان سے چوری ہو گیا۔ رسول نگر کی تنزیلہ کے گھر سے نامعلوم چور فریج، گندم، کولر اور پنکھا چوری کر کے لے گئے ۔ شہناز بی بی کی موٹر سائیکل بیگ پور روڈ سے چوری ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں