پھالیہ :ستھرا پنجاب پروگرام کی نئی گاڑی ڈیزل ختم ہو نے باندھ کر منتقل
پھالیہ (نامہ نگار )صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی نئی گاڑی ڈیزل ختم ہونے پر رسّی سے باندھ کر لے جائی گئی۔
پھالیہ میں وزیرِاعلیٰ پنجاب کے منصوبہ صاف ستھرا پنجاب کی کارکردگی اس وقت مشکوک ہو گئی جب منصوبے کے تحت فراہم کی گئی نئی صفائی گاڑی ڈیزل ختم ہونے کے باعث سڑک پر کھڑی ہو گئی جسے بعد ازاں دوسری گاڑی کے ساتھ باندھ کر لے جایا گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف شہر کو صاف بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب صفائی کی نئی گاڑیاں ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے ناکارہ نظر آتی ہیں۔