اتحاد گروپ کے تمام امیدوار تحصیل بار کے بلامقابلہ عہدیدار منتخب

اتحاد گروپ کے تمام امیدوار تحصیل بار کے بلامقابلہ عہدیدار منتخب

ناظم عباس بھٹی صدر ، کاشف آرائیں پنڈی بھٹیاں بار کے جنرل سیکرٹری بن گئے اتحاد گروپ کے مقابلہ میں اقبالین الا ئنس کے کسی امیدوار نے کاغذات نہیں کرائے

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحاد گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ،بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کر انے کی 22 دسمبر آخری تاریخ تھی لیکن دوسرے گروپ اقبالین الائنس کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر ائے جس پر اتحاد الائنس کے میاں ناظم عباس بھٹی ایڈووکیٹ صدر جبکہ چودھری کاشف علی آرائیں جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدوں پر چودھری رب نواز بھٹی نائب صدر ،محمد اکرم بالا جوائنٹ سیکرٹری ،حافظ محمد اکرام فنانس سیکرٹری جبکہ عابد حسین کچھی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے ، اتحاد گروپ کے ہی تمام ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہوگئے ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحصیل بار میں9سال بعد بلا مقابلہ عہدیدار منتخب ہوئے ہیں جو اتحاد گروپ کے سربراہ سید ظفر شاہ بخاری اور الائنس کے دیگر قائدین کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں