جلالپور جٹاں:دانوں ڈکیت گینگ گرفتار
جلالپور جٹاں(نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے 3 رکنی عدنان عرف دانوں ڈکیت گینگ گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ، موٹرسائیکل ،لوڈر رکشہ،واٹرموٹر، 2 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزموں میں عدنان افضل عرف دانوں ساکن ٹھیکریاں ،اظہر حسین ساکن قادر کالونی جلالپور جٹاں،محمد عمران ساکن کائرہ محلہ شامل ہیں۔